BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 June, 2006, 16:04 GMT 21:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوجی کا بدل، بچوں عورتوں کی رہائی
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی ٹینک
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی ٹینک جمع ہونا شروع ہوگئے
غزہ میں شدت پسند گروہوں نے اسرائیلی فوجی کے بارے میں اطلاعات کے عوض اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ میں ایک حفاظتی چوکی پر حملے میں اسرائیلی فوجی کارپول گیلد شیلٹ کے اغوا کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اس سلسلے میں اغوا کنندگان کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

اس بیان پر تین گروہوں کی جانب سے دستخط کیئے گئے ہیں جن میں قسام بریگیڈ بھی شامل ہے جو کہ حماس کی ایک ذیلی عسکری تنظیم ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مغوی کی رہائی کے لیئے فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یروشلم میں کہا کہ’ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیلی حکومت کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔ اس معاملے میں کوئی مذاکرات، لین دین یا معاہدہ نہیں ہوگا‘۔ ایہود اولمرت نے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔اس حکم کے بعد اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں غزہ کی سرحد پر جمع ہونی شروع ہوگئی ہیں۔

کارپورل گیلد شیلٹ کو اتوار کی صبح فلسطینی شدت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔

اسرائیلی حکومت نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے فوجی کو نقصان پہنچا تو تو اس کی ذمہ داری حماس حکومت پر ہوگی اور اس کے رہنماؤں کو قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔

سنہ 1994 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اسرائیلی فوجی کو فلسطینی شدت پسندوں نے اغواء کیا ہو اور یروشلم میں بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اس اغواء کو ایک بحران کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حماس کے سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے سےمکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور عوامی سطح پر اسرائیلی فوجی سے بہتر سلوک اور اس کی رہائی کی اپیل بھی کی ہے۔

کارپورل گیلد شیلٹ کو اتوار کی صبح فلسطینی شدت پسندوں نے غزہ کی پٹی پر ایک چھاپہ مار حملے میں اغوا کر لیا تھا۔ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں دو اسرائیلی فوجی اور دو فلسطینی شامل ہیں۔

اسرائیل کے مطابق یہ حملہ کریم شالوم کراسنگ کے نزدیک کیا گیا۔ حکام کے مطابق حملہ تین سو فٹ لمبی ایک سرنگ کھود کر کیا گیا۔ اسرائیلی ترجمان کےمطابق اس حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ اینٹی ٹینک میزائیل سے کیا گیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد