’شکاگو پلاٹ‘ میں سات افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکام کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے ایف بی آئی نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ شکاگو کے سیئرز ٹاور اور دیگر عمارتوں کو اڑانا چاہتے تھے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ’گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکی حکومت نے سات افراد کو تحویل میں لیا ہے جو امریکہ میں جہاد کا آغاز کرنا چاہتے تھے‘۔ گرفتار ہونے والے ساتوں افراد شمالی میامی کے غریب علاقے لبرٹی سٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم گزشتہ دو دنوں میں ہونی والی گرفتاریوں میں ابھی تک کوئی اسلحہ یا بم بنانے کے آلات برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ میڈیا کی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گرفتارشدگان میں سے پانچ افراد امریکی جبکہ دو غیر ملکی ہیں اور ان میں سے ایک ہیٹی سے تعلق رکھتا ہے۔ تاحال گرفتارشدگان کا کسی بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے اپنے آپ کو ان سات افراد کے گروپ سے بطور القاعدہ رکن متعارف کروایا اور پھر صحیح موقع دیکھ کر کارروائی کی۔
حکام کے مطابق یہ افراد ہتھیار خریدنا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں وہ ایف بی آئی کے اراکین کو القاعدہ کے رکن سمجھ بیٹھے۔ ان افراد کو جس علاقے سے گرفتار کیا گیا وہاں کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جس گودام سے گرفتار کیا گیا وہاں پر یہ لوگ ایک فوجی تربیتی کیمپ چلا رہے تھے۔ تشاون روز نامی خاتون کا کہنا تھا کہ’ یہ لوگ رات گئے آتے اور ورزش کرتے۔ ایسا لگتا تھا کہ وہاں کوئی فوجی تربیتی کیمپ چل رہا ہے کیونکہ یہ لوگ باہر پہرہ بھی دیتے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کی’برین واشنگ‘ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جانیں اللہ کے سپرد کر چکے ہیں‘۔ یہ افراد مبینہ طور پر جن عمارات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ان میں سے چودہ سو پچاس فٹ بلند سیئرز ٹاور امریکہ کی سب سے بلند عمارت ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروہ میامی کی ایک وفاقی عمارت اور ایف بی آئی کے زیرِ استعمال چند عمارتوں کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔ ایف بی آئی کے ترجمان رچرڈ کولکو نے کہا ہے کہ میامی یا کسی بھی اور علاقے کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں گیارہ ستمبر: پہلی وڈیو ٹیپ ریلیز16 May, 2006 | آس پاس 11/9 کی کالز کا ریکارڈنگ جاری01 April, 2006 | آس پاس 11 / 9 کی چوتھی برسی11 September, 2005 | آس پاس میں نے دیکھا کہ ۔۔۔۔۔۔13 August, 2005 | آس پاس مشتبہ حملہ آور: زندگیوں کے خاکے 28 July, 2005 | آس پاس زہر پھیلانے کے منصوبے پر سزا14 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||