BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 April, 2006, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
11/9 کی کالز کا ریکارڈنگ جاری
ورلڈ ٹریڈ سینٹر
ایمرجنسی اداروں کے بیشتر اہلکاروں کے پاس ٹوئن ٹاورز میں پھنسے افراد کیلیئے مناسب معلومات نہیں تھیں
نیویارک نے پہلی مرتبہ گیارہ ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے وقت وہاں سے کی جانے والی ایمرجنسی کالز کی جزوی ریکارڈنگ جاری کی ہے۔

تقریباً نو گھنٹوں پر محیط ان کالز سے ایمرجنسی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے رد عمل کا اندازہ ہوتا ہے۔

نیویارک ٹائمز اخبار اور گیارہ ستمبر کے متاثرین کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ دائر کیئے جانے کے بعد ان ایمرجنسی اداروں کے فون کالز وصول کرنے کی ریکارڈنگ جاری کی گئی ہے۔ تاہم بیشترمتاثرین کی آوازوں کی ریکارڈنگ جاری نہیں کی گئی۔

لوگوں کو امید ہے کہ ان کالز سے واضح ہوسکے گا کہ ٹوئن ٹاورز کے اندر لوگوں پر کیا گزری۔

2004 میں کی گئی ایک تفتیش سے سامنے آیا تھا کہ ایمرجنسی اداروں کے زیادہ تر اہلکاروں کے پاس ٹوئن ٹاورز میں پھنسے لوگوں کے لیئے مناسب معلومات نہیں تھیں۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے وقت کی گئی 130 کالز کی ریکارڈنگ جاری کی گئی ہے۔ ان حملوں میں 2749 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان کالز میں:

ایک پولیس آپریٹر کہہ رہا ہے کہ ’کالر نے بتایا ہے کہ ٹریڈ سنٹر کے شمال مغرب میں ایک شخص عمارت سے لٹکا ہوا ہے‘۔ اس کے جواب میں آپریٹر نے کہا ’ٹھیک ہے، ہمیں اس بارے میں اور بھی کالز موصول ہورہی ہیں‘۔

ایک آپریٹر عمارت کی 103 ویں منزل سے کی گئی فون کال کے بارے میں بتا رہا ہے ’کال کرنے والے کا کہنا ہے کہ یہاں بھرنے والے دھویں سے لوگوں کی طبیعت خراب ہورہی ہے۔ بہت سے لوگ ہیں۔ یہ سب پھنسے ہوئے ہیں‘۔

گزشتہ سال ایک عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ متاثرین کے خاندان والوں کو عمارت میں موجود ان 28 افراد کی آواز میں کالزتک رسائی حاصل ہونی چاہئے اور اگر وہ اجازت دیں تو ان آوازوں کو عوامی طور پر بھی جاری کیا جانا چاہیئے۔ ان 28 افراد کو بعد میں ان کی آواز سے شناخت کرلیا گیا تھا۔

جمعرات کو ایسے ہی ایک ہلاک شدہ شخص کرسٹوفر ہینلی کے والدین کی اجازت کے بعد اس کی آواز کی ریکارڈنگ جاری کی گئی ہے۔

یہ کال ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے پہلے جہاز کے ٹکرانے کے چار منٹ بعد کی گئی تھی۔

’ہائے، میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 106 ویں منزل پر ہوں۔ لگتا ہے کہ 105 ویں منزل پر دھماکہ ہوا ہے۔ یہاں بہت دھواں بھر رہا ہے‘۔

اس کال کے جواب میں آپریٹر نے اسے کہا ’اپنی جگہ بیٹھے رہو۔ ہم آرہے ہیں۔‘

’ٹھیک ہے، پلیز جلدی کریں‘۔

اسی بارے میں
گیارہ ستمبر کو یومِ مذمت
11 September, 2004 | پاکستان
دہشت گرد کون ہے؟
23 September, 2005 | Blog
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد