BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 June, 2006, 07:41 GMT 12:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متنازعہ فلم: پیشن آف دی کرائسٹ
’دی پیشن آف دی کرائسٹ
’دی پیشن آف دی کرائسٹ‘سب سے متنازعہ فلم کا نام دیا گیا
ایک امریکی رسالے میں بائبل پر مبنی فلم ’دی پیشن آف دی کرائسٹ کو اب تک ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست میں سب سے متنازعہ فلم کا نام دیا گیا ہے۔

رسالے اینٹرٹینمنٹ ویکلی کے مطابق میل گبسن کی اس فلم میں حضرت عیسی کی زندگی کے آخری بارہ گھنٹوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم کی ابتداء تہذیبوں کے ایک ایسے تصادم سے شروع ہوتی ہے جس کی نظیر ہالی وڈ کی تاریخ میں کچھ کم ہی ملتی ہے۔

اس فلم میں دکھائے جانے والے تشدد کی وجہ سے دنیا بھر میں بے چینی پیدا ہوئی کیونکہ بہت سے لوگوں کے مطابق یہ یہودیت کے خلاف ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انیس سو اکہتر میں جدیدیت پر بننے والے فلم ’اے کلاک ورک اورینج‘ ہے۔ سٹین لے کبرک کی یہ فلم ایک نو عمر ٹھگ ایلیکس کی کہانی ہے۔ اس کردار کو میلکم میکڈویل نے ادا کیا تھا۔ اس فلم میں اس ٹھگ کے تشدد کرنے کے اقرار کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اس میں اس عادت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔ فلم میں بعض مناظر تو ایسے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں اس فلم سے متاثر ہو کر بعض افراد ایسے قدم اٹھا سکتے ہیں۔

پچیس فلموں کی اس فہرست میں ڈائریکٹر اولیور سٹون کی دو فلمیں شامل ہیں۔ ان کی انیس سو اکانوے میں بنائی جانے والی فلم ’جے ایف کے‘ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ان کی دوسری فلم ’نیچرل بورن کیلرز‘ کا نمبر آٹھواں ہے، یہ فلم انیس سو چورانے میں بنائی گئی تھی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم ’دی ڈاونچی کوڈ‘ اس فہرست میں تیرہویں نمبر پر ہے اس کی وجہ اس فلم کی کہانی کے خالق ناول نگار ڈین براؤن کے بارے میں دنیا بھر میں شروع ہونے والے بحث ہے۔ ان کے ناول اور اس کے تناظر میں بننے والی اس فلم میں حضرت عیسی اور ان کے بچوں کے میری میگڈالین سے تعلق کو بیان کیا گیا ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’یونائیٹڈ 93 ‘ سولہویں نمبر پر ہے، یہ فلم گیارہ ستمبر کے واقعے کے فورًا بعد سامنے آئی تھی۔ اس فلم میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں چوتھے جہاز کو ہائی جیک کرنے سے متعلق کہانی بیان کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر فلموں میں فارن ہائیٹ 11/9 ، ڈیپ تھروٹ، دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ، دی ڈئیر ہنٹر، بیسک انسٹنکٹ اور ڈو دی رائٹ تھنگ اینڈ کیڈز شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد