عراق میں چالیس لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک کار بم کے دھماکے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 40 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں سے کئی ایک کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے اوران کے جسموں پر تشدد کے دیگر نشانات بھی ہیں۔ دریں اثناء امریکی فوج کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں عراق میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور پینٹاگون کا خیال ہے کہ سن 2006 کے دوران مزاحمت کاری اسی زور وشور سے جاری رہے گی۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد آمیز کارروائیاں اگلے برس میں کم ہونے کی توقع ہے۔ امریکی ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی عراق سے متعلق سہ ماہی رپورٹ ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ایک ہی دن پہلے ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگل کا بدترین واقعہ حسینیہ میں کار بم کا دھماکہ تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے۔ | اسی بارے میں عراق: اتوار کو کیا کیا ہوا؟08 November, 2004 | آس پاس دجلہ اور حدیثہ سے 69 لاشیں برآمد 20 April, 2005 | آس پاس جھڑپ:2 امریکی فوجی ہلاک29 July, 2005 | آس پاس ’امریکی فوج عراق میں رہے گی‘04 August, 2005 | آس پاس دو واقعات میں گیارہ افراد ہلاک 10 August, 2005 | آس پاس عراقی شہریوں کی ہلاکت، تفتیش21 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||