’امریکہ گوانتانامو کو بند کرے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو کیوبا میں واقع گوانتانامو بے کے حراستی مرکز کے علاوہ بیرون ملک میں واقع تمام ایسے خفیہ حراستی مراکز بھی بند کرنے چاہیے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کیے گئے ہوں۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی اگینسٹ ٹارچر یا اذیت رسانی کے خلاف اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کچھ روز پہلے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے امریکی ماہرین کے ساتھ ایک سماعت کی تھی۔ گیارہ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو یہ حراستی مرکز بند کر دینا چاہیے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر ایسے اقدامات لینے چاہییں جن سے امریکی افواج کی حراست میں لوگوں پر تشدد یا اذیت رسانی کو روکاجا سکے۔ رپورٹ نے یہ پیشکش بھی کی ہے کہ امریکہ تفتیش و پوچھ گچھ کا ایسا کوئی بھی طریقہ ترک کر دے جس سے تششد کا امکان ہو۔ یہ رپورٹ دس ماہرین پر مشتمل پینل نے تیار کی ہے۔ |
اسی بارے میں گوانتانامو: ڈاکٹروں کی مذمت10 March, 2006 | آس پاس ’ تیرہ نہیں انتیس پاکستانی‘16 May, 2006 | پاکستان ’گوانتانامو ناانصافی کی مثال بن گیا ہے‘11 May, 2006 | آس پاس گوانتانامو سے34 پاکستانی رہا 18 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||