’ تیرہ نہیں انتیس پاکستانی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ کیوبا میں خلیج گوانتانامو کے امریکی قید خانے میں ابھی بھی انتیس پاکستانی قید ہیں جن میں سے آٹھ افراد کی رہائی جلد ہی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکہ کی طرف سے گوانتانامو بے کے قیدیوں کی فہرست کے مطابق تیرہ پاکستانی وہاں پر قید ہیں مگر وفاقی وزیر داخلہ نے آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے پاکستانی حکومت کو اب بتایا ہے کہ گوانتانامو بے میں انتیس پاکستانی ابھی بھی قید ہیں۔
آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ گوانتانامو بے میں کل سڑسٹھ پاکستانی قید تھے جن میں سے اڑتیس پاکستانیوں کو امریکی حکومت اب تک رہا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گوانتانامو بےمیں قید تمام پاکستانیوں کو جلد رہا کروا لیا جائے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے لندن بم دھماکوں کی تحقیقات کے بارے میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں خودکش حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا جس سے حکومت پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ہے کہ پاکستان کسی کو اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں جاری شورش کے بارے میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت علاقے میں گرینڈ یعنی بڑا جرگہ تشکیل دے رہی ہے تاکہ اس صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ ماہ ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے تاہم وہ اس بارے میں فی الحال کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ | اسی بارے میں گوانتانامو: فہرست میں تیرہ پاکستانی20 April, 2006 | پاکستان گوانتانامو: قیدیوں کی پہلی فہرست20 April, 2006 | آس پاس ’فوجی عدالتیں غیر آئینی ہیں‘29 March, 2006 | آس پاس گوانتانامو: قیدیوں کی شہادت04 March, 2006 | آس پاس ’ گوانتاناموکا قانونی جواز نہیں‘14 February, 2006 | آس پاس ’گوانتانامو ناانصافی کی مثال بن گیا ہے‘11 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||