BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 April, 2006, 23:51 GMT 04:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو: فہرست میں تیرہ پاکستانی
گوانتامو بے کے قیدیوں کی عدالت تک رسائی نہیں ہے
امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے بدھ کے روز گوانتانامو بے کے 558 قیدیوں کیجو پہلی سرکاری فہرست جاری کی ہے اس میں تیرہ پاکستانی شہری شامل ہیں۔

تیرہ پاکستانی شہریوں کے بارے میں پاکستانی وزیر خارجہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ فوری طور پر ان افراد کے بارے میں بتانا مشکل ہے کہ ان کا تعلق پاکستان کے کن علاقوں سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر پاکستانی شہریوں کو تفتیش کے بعد گزشتہ چند برسوں کے دوران گوانتانامو کی امریکی جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو گیارہ ستمبر کے بعد افغانستان میں لڑائی کے دوران گرفتار کرکے گوانتامو بھیجا گیا تھا۔

آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکہ کے اپنے حالیہ دورے پر امریکی محکمۂ انصاف کے حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ ان افراد کی پوچھ گچھ کے بعد اب رہائی ہوجانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اسلام آباد میں امریکی سفیر کے ساتھ بھی زیربحث آیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان تیرہ افراد کو بھی جلد ہی واپس پاکستان بھیج دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت سے ان افراد کی پاکستانی سفارت خانے تک رسائی کی بات کی گئی ہے۔

پینٹاگون کی فہرست میں شامل تیرہ پاکستانی قیدیوں کے نام حسب ذیل ہیں:

عبدالستار
ضیاء الشاہ
محمد اعجاز خان
فضل داد
عابد رضا
خلیل الرحمان حافظ
محمد رفیق
شید عبدالرحمان
حافظ قاری محمد سعد اقبال مدنی
عبدالحلیم صدیقی
سیف اللہ پراچہ
عبدالرحیم غلام ربانی
محمد احمد غلام ربانی

گوانتانامو پر برطانوی مؤقف، آپ کی رائےانصاف کے تقاضے
گوانتانامو پر برطانوی مؤقف، آپ کی رائے
گوانتانامو جیل سے
قیدیوں کی روداد، ان کی اپنی زبانی
گوانتاموبےگوانتاناموبے کےبعد
گوانتاناموبے کے بعد معاشی اور ذہنی مسائل
مقدمہپاکستانی کا مقدمہ
امریکہ اور پاکستان پر ایک قیدی کا مقدمہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد