BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 May, 2006, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیمان ائرلائن کا نعرہ حقیقت

بائمن ائر لائن کی پرواز
مسافروں کو اکثر ہوا میں زیادہ دیر تک رہنا پڑتا ہے
بنگلہ دیش کی بیمان ائرلائن کی ڈھاکہ سے نیو یارک کی فلائٹ 001 میں مسافروں نے ائرلائن کا نعرہ ’آسمان میں آپ کا گھر‘ پورا ہوتے دیکھا۔

مسافروں کو اس وقت توقع سے زیادہ عرصے کے لیے ائرلائن کی مہمان نوازی سے ’لطف اندوز‘ ہونا پڑا جب جہاز کو امریکہ اترنے کی اجازت نہ ملی۔

امریکی حکام جہاز کی تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے پریشان تھے جس کے باعث جہاز کا رخ کینیڈا کی طرف موڑنا پڑا۔ یہ واقعہ ائرلائن کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔

پرانا ڈی سی ٹین
 ہم نیو یارک کی ہر فلائٹ پر اسی ہزار ڈالر کا خسارہ برداشت کر رہے ہیں جس کی وجہ ہمارا پرانا جہاز ڈی سی 10 ہے
ائر لائن کے وزیر فخر اسلام عالمگیر

منگل کو ائرلائن نے کہا ہے کہ شاید وہ یورپ، امریکہ اور ایشیا کے دور کے ممالک کے لیے پروازیں معطل کر دے تاکہ خسارے پر قابو پایا جا سکے۔

بیمان کا غیر یقینی فلائٹ شیڈول، اس کے تیرہ پرانے جہازوں کی بری حالت، اس کا ضرورت سے زیادہ عملہ اور تیل کے پیسوں کی عدم ادائیگی ائرلائن کے چند بڑے مسائل ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سالوں کی بدعنوانی اور نااہل انتظامیہ نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے کہ اب اس ائر لائن کا مستقبل مخدوش ہے۔

ائر لائن کے وزیر فخر اسلام عالمگیر نے کہا کہ ’ہم نیو یارک کی ہر فلائٹ پر اسی ہزار ڈالر کا خسارہ برداشت کر رہے ہیں جس کی وجہ ہمارا پرانا جہاز ڈی سی 10 ہے‘۔

حکومت کافی عرصہ سے ائرلائن کی کارکردگی بہتر کرنے کے اعلانات کرتی رہی ہے تاہم اب تک ایسا ممکن نظر نہیں آتا۔

بنگلہ دیش میں انیس نومبر کا دھماکہنیا قانون
تیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں
پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادمانتخابی اصلاحات
ڈھاکہ: پولیس مظاہرین تصادم، پچاس زخمی
پولیسبنگلہ دیش میں چھاپہ
پچاس کلو بارود، ستائیس گرنیڈ، بم بنانے کا سامان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد