BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 May, 2006, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو دن میں حکومت بن جائے گی: مالکی
نوری مالکی
’یہ حکومت عراقیوں کی ہے کسی ایک فرقے کی نہیں‘
عراق کے نامزد وزیراعظم نوری مالکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک متحدہ قومی حکومت کی تشکیل میں تقریباً کامیاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ دو دن میں نئی حکومت تشکیل دے لیں گے۔

نوری مالکی نے بتایا کہ انہیں کابینہ کے اہم عہدوں کے لیئے سنّی،شیعہ اور کرد گروہوں کی جانب سے نامزدگیاں بھی موصول ہوگئی ہیں۔ جن وزارتوں کے لیئے ان گروہوں کی جانب سے محتلف رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں دفاع، تیل، داخلہ، خزانہ اور خارجہ امور کی وزارتیں شامل ہیں۔

نوری مالکی کا کہنا تھا کہ مختلف گروہوں کے درمیان تیل، خزانہ اور اس جیسی چند وزارتوں کے لیئے صحتمندانہ مقابلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ میں دو دن میں کچھ مزید امیدواروں سے ملاقات کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے کیونکہ یہ حکومت عراقیوں کی ہے کسی ایک فرقے کی نہیں‘۔

عراقی صدر جلال طالبانی نے کرد اور سنّی جماعتوں کی جانب سے ابراہیم جعفری کی شدید محالفت کے بعد بائیس اپریل کو شیعہ رہنما نوری مالکی کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

آئین کے تحت نوری مالکی کے پاس حکومت کی تشکیل کے لیئے بائیس مئی تک کا وقت ہے اس کے بعد ان کی تشکیل شدہ کابینہ کی فہرست عراقی پارلیمان کے سامنے منظوری کے لیئے پیش کی جائےگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد