’عراقی گروہوں کو غیر مسلح کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شیعہ فرقے کے اعلیٰ ترین رہنما آیت اللہ سیستانی نے عراق کی نئی حکومت سے تمام مسلح تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آیت اللہ نے کہا کہ صرف سرکاری سکیورٹی فورس کے پاس اسلحہ ہونا چاہیے اور اس سکیورٹی فورس کو قوم کا وفادار ہونا چاہیے۔ بہت سے عراقیوں کا خیال ہے کہ سمارا میں شیعوں کی مسجد پر حملے کے بعد شروع ہونے والی فرقہ وارانہ تشدد کی کارروائیوں میں مسلح گروہ شامل ہیں۔ عراق کے نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ تاہم نوری المالکی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیا ان مسلح گروہوں کو عراقی کی سکیورٹی فورسز میں شامل کرلیا جائے گا یا ان کو کلعدم قرار دے دیا جائے گا۔ نجف میں نورالمالکی سے ایک ملاقات میں آیت اللہ علی سیستانی نے کہا کہ انہیں چلتی گاڑیوں سے فائرنگ، اغوا، بدعنوانی اور بجلی اور پینے کے پانی کی سہولیات کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیں۔ آیت اللہ سیستانی نے نامزد وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ ایسے رہنماؤں کو اپنی کابینہ میں شامل کریں جو قومی مفاد کو اپنے ذاتی اور فرقہ وارنہ مفادات سے اوپر رکھ سکیں۔ نامزد وزیر اعظم کو مئی کے آخر تک اپنی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے ناموں کی منظوری کابینہ سے حاصل کرنی ہے۔ | اسی بارے میں عراقی نائب صدر کی بہن قتل27 April, 2006 | آس پاس کرفیو: بغداد میں سڑکیں سنسان24 February, 2006 | آس پاس عراق میں تشدد کی لہر، سو ہلاک23 February, 2006 | آس پاس مزار حملے پر زبردست احتجاج22 February, 2006 | آس پاس عراق: آئینی مسودہ پیش کر دیا گیا28 August, 2005 | آس پاس عراق: سیستانی کے معاون قتل01 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||