یورپ میں جیلوں پر امریکہ سے تحقیق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جیلوں کے بارے میں تحقیق کے سلسلے میں یورپی یونین کا ایک وفد امریکہ پہنچ گیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کا یہ وفد یورپ میں سی آئی اے کی خفیہ جیلوں کے بارے میں امریکہ سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ وفد کے اراکان وائٹ ہاؤس اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کریں گے لیکن وہ یورپ امریکہ کو مجبور نہیں کر سکتا کہ مبینہ خفیہ جیلوں کے بارے میں اطلاعات مہیا کرے۔ یورپ میں سی آئی کی خفیہ جیلوں کی بارے میں امریکی اخباروں کی رپورٹوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ نے معاملے کی تحقیق کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکہ نے ان اطلاعات کی تردید نہیں کی ہے لیکن اس سلسلے مزید معلومات فراہم کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ امریکہ پر یہ بھی الزام ہے کہ یورپ میں خفیہ جیلیں قائم کرنے کے علاوہ اس نے مشتبہ دہشت گردوں کو یورپی ملکوں سے اغوا کر کے خفیہ مقام پر لے گیا۔ | اسی بارے میں ’سی آئی اے جیلوں کی چھان بین ہوگی‘ 03 November, 2005 | آس پاس سی آئی اے: یورپی پارلیمنٹ کا غصہ02 December, 2005 | آس پاس سی آئی اے جیلیں، جہازجرمنی بھی آئے04 December, 2005 | آس پاس سی آئی اے: پروازیں اتری تھیں04 December, 2005 | صفحۂ اول ’سی آئی اے پر الزامات درست‘13 December, 2005 | آس پاس ’سی آئی اے جیلیں موجود ہیں‘14 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||