الجزیرہ کے صحافی پر فرد جرم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ کے بیورو چیف حسین عبدالغنی پر ’غلط رپورٹنگ‘ کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ انہیں ایک دن حراست میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اسی ہفتے سیناء میں ہونے والے بم دھماکوں سے متعلق الجزیرہ میں کی جانے والی ان کی رپورٹنگ کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ مصر کی وزارت داخلہ نے کہا کہ حسین عبدالغنی نے دھماکے کے بارے میں غلط رپورٹِنگ کی تھی۔ تاہم انہوں نے غلط رپورٹنگ کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ حسین عبدالغنی نے فون سے بتایا: ’میں ٹھیک ہوں لیکن گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مجھے سونے کا بھی موقع نہیں ملا۔‘ الجزیرہ کے مطابق انہیں 1745 ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا۔ ان کے خلاف ’غلط خبریں جن سے قومی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے‘ نشر کرنے کا الزام ہے۔ سیناء میں پیر کے روز ہونے والے دھماکوں میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حسین عبدالغنی ماضی میں بی بی سی کے صحافی تھے۔ وہ سن 1997 سے الجزیرہ کے لیے قاہرہ سے رپورٹنگ کررہے ہیں۔ ان کی گرفتاری پر مصری صحافیوں کے تنظیم کے رکن جمال فہمی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’ہم الجزیرہ کے بیورو چیف کی گرفتاری کو مصر میں آزادئ صحافت پر حملہ سمجھتے ہیں۔‘ الجزیرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقبول میڈیا گروپ ہے۔ | اسی بارے میں الـجزیرہ پر پابندی میں توسیع 05 September, 2004 | آس پاس سپین: الجزیرہ کا صحافی گرفتار20 November, 2004 | آس پاس سپین: الجزیرہ کا صحافی پھر گرفتار17 September, 2005 | آس پاس الجزیرہ کا نیا امیج17 June, 2005 | آس پاس الجزیرہ کا ٹونی بلیئر کو خط26 November, 2005 | آس پاس الجزیرہ پر’اسامہ بن لادن کی ٹیپ‘19 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||