الـجزیرہ پر پابندی میں توسیع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی عبوری حکومت نے عربی ٹی وی چینل الجزیرہ پر لگائی گئی پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ الجزیرہ نے ان الزامات کے جواب میو کوئی اقدام نہیں کیا کہ اس کی نشریات تشدد کو بھڑکاتی ہیں اور اس میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ عراقی وزیراعظم ایاد علاوی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود الجزیرہ عراق سے اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی نشریات یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر مبنی تصاویر دکھا کر اغوا کے عمل کی ترغیب دیتی ہیں۔ عراق میں الجزیرہ کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وہ ان وارداتوں اور ان کی اطلاعات کو محض خبروں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا نفاذ اور ان میں توسیع ناخوشگوار خبروں کی دبانے کے لیے حکومت کی ایک کی کوشش ہیں۔ عراق کی عبوری حکومت نے گزشتہ ماہ الجزیرہ کو بغداد میں ایک ماہ کے لیے اپنا دفتر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ عراقی حکومت کی طرف سے یہ حکم عراقی وزیر داخلہ فلاح النقیب کے اس بیان کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ الجزیرہ اغواء کنندگان کے بیانات جاری کر کے عراق میں اغواء کی وارداتوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||