سپین: الجزیرہ کا صحافی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین میں حکام نے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار عرب ٹی وی چینل کے رپورٹر کا باقاعدہ طور پر ریمانڈ لے لیا ہے۔ تيسير علوني نامی صحافی کی باقاعدہ گرفتاری ہسپانوی سرکاری وکیلوں کی جانب سے یہ خطرہ ظاہر کیے جانے کے بعد آئی کہ علونی ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ اسی مقدمہ میں آٹھ اور افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تيسير علوني نے افغانستان میں طالبان اور امریکی اتحادیوں کے مابین جنگ میں الجزیرہ چینل کے لیے شاندار خدمات سر انجام دی تھیں۔ علونی ان چند صحافیوں میں سے ہیں جنہوں نے اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا۔ تيسير علوني پر ستمبر دو ہزار تین میں القاعدہ کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ علونی اس الزام سے انکار کرتے آ رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||