اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار پر مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے ایک اعلی فوجی افسر کو عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات میں ملزم قرار دیا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل سٹیو جورڈن جو کہ ابوغریب جیل میں تفتیشی یونٹ کے سربراہ تھے بدسلوکی کے واقعات میں ملزم قرار دیئے جانے والے فوجیوں میں عہدے کے اعتبار سے سب سے بڑے اعلی اہلکار ہیں۔ ابو غریب جیل میں قیدیوں سے سن دوہزار تین میں بدسلوکی کے واقعات کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سٹیو جورڈن جیل میں قیدیوں سے کی جانے والی تفتیش کے انچارج تھے۔ سٹیو جارڈن پر قیدیوں پر ظلم اور ان سے بدسلوکی کرنے کے علاوہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے تجاوز کرنے کے الزامات بھی عائد کیئے گئے ہیں۔ ان پر ان واقعات کی تحقیقات میں مداخلت کرنے اور جھوٹے بیانات دینے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ ابو غریب میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات میں ملوث دس امریکی فوجیوں کو پہلے ہی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل سٹیو سے بڑے دو افیسروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی گئی لیکن کس پر بھی مجرمانہ الزامات عائد نہیں کیئے گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک سینئر فوجی اہلکار پر ان الزامات کے عائد کیئے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اس سلسلے کا پہلا قدم ہے۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں اب بھی اس بات پر تشویش کا شکار ہیں کہ ابوغریب جیل میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کی ذمہ داری ابھی تک امریکی انتظامیہ کے کسی اہلکار کیوں قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں امریکی فوجی: سزا میں نرمی15 January, 2005 | صفحۂ اول امریکی فوجیوں پر مارپیٹ کا الزام16 July, 2005 | صفحۂ اول قیدی کو بجلی کے جھٹکے دینے پر جیل04 June, 2004 | صفحۂ اول ابو غریب، خاتون فوجی کو سزا 18 May, 2005 | صفحۂ اول ابو غریب: امریکی فوجی کو سزا15 January, 2005 | صفحۂ اول ابو غریب، خاتون فوجی مجرم 17 May, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||