BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 June, 2004, 04:17 GMT 09:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قیدی کو بجلی کے جھٹکے دینے پر جیل
جیل
قیدی کو سزا کے طور پر ایک سو دس والٹ بجلی کے جھٹکے دیے گئے
امریکی حکام نے کہا ہے کہ دو امریکی میرینز پر ایک عراقی قیدی کو بجلی کے جھٹکے دینے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

یہ بدسلوکی بغداد کے ایک عارضی قید خانے میں اپریل کے دوران کی گئی۔ یہ واقعات ابو غریب جیل میں عراقیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے دیگر واقعات منظر عام پر آنے کے چند ماہ بعد کی گئی ہے۔

انیس سالہ اینڈریو سٹنگ اور جیریمی ٹریفنی دونوں کو جیل ہوگئی ہے۔

فوج کے بیان کے مطابق ان دونوں نے دیگر دو فوجیوں کے ہمراہ محمدیہ جیل میں ایک قیدی کو سزا کے طور پر ایک سو دس والٹ بجلی کے جھٹکے دیے۔ اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے اپنے سیل سے باہر کوڑا پھینکا اور اونچی آواز میں بولا تھا۔

دونوں فوجیوں کو برطرف کردیا گیا ہے جبکہ دو کے خلاف عدالتی کارروائی کا انتظار ہے۔

دریں اثناء ایک اور عراقی قیدی کو اس کی موت کے سات ماہ بعد بالآخر دفنادیا گیا ہے۔ یہ وہ قیدی تھا جو لاپتہ ہوگیا تھا۔

ایک مسکراتے امریکی فوجی کے ساتھ پلاسٹک میں لپٹی اس کی لاش کی تصاویر چند دن پہلے جاری کی گئی تھی۔

ایک فوجی نے بتایا کہ اس شخص کو حراست میں لینے کے اڑتالیس گھنٹے کے اندر ہی مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد