BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 January, 2005, 00:18 GMT 05:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو غریب: امریکی فوجی کو سزا
چارلس گارنر۔
چارلس گارنر۔
عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنے والے امریکی فوجیوں کے گروہ کے مبینہ سربراہ کو امریکہ کی ایک عدالت نے مجرم قرار دے دیا ہے۔

چارلس گارنر کو اب ساڑھے سترہ سال تک کی قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

چھتیس سالہ چارلس گارنر کے خلاف ایک امریکی فوجی عدالت میں پچھلے چار روز سے مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ چارلس گارنر نے عراقی قیدیوں پر محض تفریح کی خاطر تشدد کیا۔

چارلس گارنر نے اپنے خلاف لگائے گئے پانچ الزامات سے انکار کیا تھا اور ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا موکل صرف احکامات کی تعمیل کررہا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ چارلس گارنر نے قیدیوں پر تشدد اپنے مخصوص اور گِرے ہوئے جنسی مزاح کی تسکین کے لئے کیا جبکہ وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے اس کو دی گئی اُن ہدایات پر عمل کیا جن کا مقصد قیدیوں سے موثر طریقے سے تفتیش کرنا تھا۔

وکیل دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے موکل کو اور نچلے درجے کے دیگر عملے کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے تاکہ سینئر فوجیوں کو بچایا جاسکے۔ وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا ننگا کرنے اور انہیں کنٹرول کرنے کی خاطر انہیں ایک دوسرے پر ڈھیر کی صورت میں ڈال دینے میں کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ غلطی صرف یہ تھی کہ جیل کے عملے کو تصاویر نہیں لینی چاہئیں تھیں اور یہ کہ انُ تصاویر میں انہیں مسکرانا نہیں چاہئیے تھا۔

مقدمے میں ابو غریب جیل کے تین اور گارڈز نے سرکاری گواہ بننے کے بعد گواہیاں دیں تھیں۔

ابو غریب جیل میں تشدد کے واقعے میں مزید دو گارڈز کے خلاف مقدمہ چلایا جانا ہے جبکہ ایک تیسری فوجی لِنڈی انگلینڈ کے خلاف بھی عدالتی کارروائی کی جانی ہے جس نے پچھلے سال ایک بچے کو جنم دیا ہے جو مبینہ طور پر چارلس گارنر کا ہے۔

ایک دوسری پیش رفت میں ایک اور امریکی فوجی کو پچھلے سال ایک زخمی عراقی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے اور فوج سے پرطرف کردیا گیا ہے۔

سٹاف سارجنٹ کارڈیناس البان پر بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک سولہ سالہ غیر مسلح زخمی شخص کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ اسی واقعے میں ملوث ایک دوسرے امریکی فوجی کو پہلے ہی تین سال کی سزا ہوچکی ہے۔

جرنیل کی پالسی
امریکی جنرل نے قیدیوں پر کتے استعمال کرائے
ٹارچر کی نئی تصاویر(بشکریہ واشنگٹن پوسٹ)قیدیوں پر ٹارچر
عراقی قیدیوں پر امریکی فوجیوں کے تشدد کی تصاویر
ابو غریب: ایک نظم
بغداد کے ساتھ ’بغداد ہو بھی چکا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد