ابوغریب کو مسمار کرنے کا منصوبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس سے آنے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ عراق میں موجود بدنام جیل اب غریب کو مسمار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ابو غریب جیل کو حال ہی میں عراقی قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی بدسلوکی کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔ اس جیل میں صدام حسین کے دور میں بھی قیدیوں پر بڑے مظالم ڈھائے جاتے تھے۔ جیل کو گرانے کے منصوبے پر عمل در آمد تیس جون کو اقتدار کی منقلی کے بعد آنے والی نگران عراقی حکومت سے صلح مشورے کے بعد ہو گا۔ حال ہی میں امریکی وزیر دفاع رمزفیلڈ نے عراقی قیدیوں پر ٹارچر کے لئے ابوغریب جیل کا دورہ کیا تھا۔ ابوغریب جیل میں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رمزفیلڈ نے کہا کہ (قیدیوں سے بدسلوکی) کے بارے میں انکشافات سے امریکی ساکھ کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||