رمزفیلڈ: استعفٰی کے لیئے دباؤ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے وزیرِ دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ پر عراق جنگ کی وجہ سے مستعفی ہونے کے لیئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور امریکی فوج کے مزید دو سابق جنرلوں نے ان کے استعفٰی کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے۔ اب چھ سابق امریکی جنرل ان سے استعفٰی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ رمز فیلڈ کے کام اور عراق کے موجودہ حالات میں ان کی کوششوں سے مطمئن ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’امریکی صدر کو یقین ہے کہ رمزفیلڈ انتہائی مشکل حالات میں اپنا کام صحیح طریقے سے کر رہے ہیں‘۔ رمز فیلڈ کا بھی کہنا ہے کہ استعفٰی کے مطالبوں سے ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا۔ کہا جا رہا ہے کہ رمزفیلڈ کے خلاف مہم چلانے والے افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جو عراق جنگ میں ان کے کردار کے تمام پہلوؤں سے واقف ہیں۔ حال ہی میں جن دو سابق امریکی جنرلوں نے ڈونلڈ رمز فیلڈ سے استعفٰی کا مطالبہ کیا ہے ان میں ریٹائرڈ میجر جنرل جان رگز اور ریٹائرڈ میجر جنرل چارلس سوانک جونیئر شامل ہیں۔ ایک ریڈیو انٹرویو میں جان رگز نے کہا ہے کہ کہ یہ رمزفیلڈ کے جانے کا وقت ہے کیونکہ انہوں نے پنٹاگان کی اعلٰی سول لیڈر شپ میں ’ تکبر‘ کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ وہ فوجی مشورہ صرف اس وقت سنتے ہیں جب وہ ان کے ایجنڈے کے مطابق ہو۔ میرے نزدیک یہ ایک غلطی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں استعفٰی دے دینا چاہیے‘۔ ریٹائرڈ میجر جنرل چارلس سوانک نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے حوالے سے رمز فیلڈ کی صلاحیتوں پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ’ کیا وہ اس جنگ کے لیئے قابل بھی ہیں یا نہیں کیونکہ عرا ق جنگ کی کہانی تو ناکامیوں سے بھری پڑی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ’ مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایک نیا وزیرِ دفاع چاہیئے کیونکہ ڈونلڈ رمزفیلڈ اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں خاص طور پر انہوں نے ہماری افواج کی سربراہی کرنے والے جنرلوں سے صحیح طریقے سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے‘۔ یاد رہے کہ جنرل انتھونی زینی سمیت امریکی فوج کے چار سابق جنرل پہلے ہی ڈونلڈ رمزفیلڈ سے استعفٰی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ رمز فیلڈ نے بھی ابوغریب جیل سکینڈل پر دو مرتبہ استعفٰی دینے کی پیشکش کی تھی جسے صدر بش نے منظور نہیں کیا تھا۔ | اسی بارے میں تشدد اور بم دھماکے،15 ہلاک20 March, 2006 | آس پاس عراق پر پیش رفت حوصلہ افزا ہے: بش19 March, 2006 | آس پاس پروپیگنڈہ جنگ میں پیچھے ہیں: رمزفیلڈ18 February, 2006 | آس پاس عراق سے فوج کی واپسی کا پلان30 November, 2005 | آس پاس عراق سے امریکی فوج کی واپسی؟16 November, 2005 | آس پاس ’عراق میں اسلحہ ایران سے آ رہا ہے‘10 August, 2005 | آس پاس عراق:’مزاحمت کئی برس چل سکتی ہے‘27 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||