محمد البرادعی ایران پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ محمد البرادعی نےتہران پہنچ کر کہا ہے کہ وہ ایران کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کریں گے۔ محمد البرادعی کے ایران پہنچنے کے ایک روز پہلے ایران کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ ایران یورینیم کو افزودہ کر کے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ایران پہنچنے پر بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ وہ ایران کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ حل طلب معاملات کے حل تک یورینیم کی افزودگی کو بند کر دے ۔ گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کو اٹھائیس اپریل تک کی مہلت دیتے ہوئے اس سے کہا تھا کہ یورینیم کی افزودگی معطل کرے اور جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی درخواست کی تعمیل کرتے ہوئے زیادہ تعاون اور خود کو مزید شفاف بنائے۔ محمد البرادعی نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو اٹھائیس اپریل تک رپورٹ کرنا ہے کہ کیا ایران نے اقوام متحدہ کی تنبیہ پر کوئی عمل کیا ہے یا نہیں۔ محمد البرادعی نے کہا کہ وہ ایران کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے عالمی خدشات کے دور ہونے تک یورینیم کی آفزودگی کو معطل کر دے۔ محمد البرادعی کے ایران میں پہنچنے کے روز ایران کے جوہری پروگرام کے نائب سربراہ نے کہاہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کو بڑھانا چاہتا ہے اور وہ سینٹریفیوج کی موجودہ صلاحیت کو بڑھا کر 54000 ہزار تک لے جانا چاہتا ہے۔ | اسی بارے میں ایران سےشدید تشویش ہے: امریکہ 11 March, 2006 | آس پاس ایران: سلامتی کونسل کے حوالے08 March, 2006 | آس پاس ایران، سلامتی کونسل کی’میٹنگ‘15 March, 2006 | آس پاس ایران: انتہائی تیز رفتار تارپیڈو03 April, 2006 | آس پاس مذاکرات: برادعی ایران جائیں گے07 April, 2006 | آس پاس ایٹمی حملے کی امریکی تردید10 April, 2006 | آس پاس ’ایران پر ایٹمی حملہ زیر غور ہے‘11 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||