یورینیم آفزودہ کر لی: ایرانی صدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے پہلی دفعہ کامیابی سی یورینیم کو آفزودہ کر لیا ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے سرکاری ٹیلویژن پر تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ ایران نے پہلی دفعہ کم درجے کی یورینیم کو آفزودہ کر لیا ہے اور وہ اب جوہری صلاحیت رکھنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہو چکا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کو یورینیم کی آفزودگی کے کام کو تیز کرنا چاہیے تاکہ اس کو پرامن صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ ایران نے یورینیم کی آفزودگی کا اعلان ایک ایسے موقعے پر کیا ہے جب اقوام متحدہ کے جوہری ادارے، آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادی ایران کا دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ ایرانی صدر نے مغربی ممالک سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے حق کو تسلیم کریں۔ ایران کے صدر کی طرف یورینیم کی افزودگی کے اعلان کے بعد امریکہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایران غلط سمت میں بڑھ رہا ہے۔ امریکہ اور دوسرے کئی ممالک ایران پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ | اسی بارے میں ایران سےشدید تشویش ہے: امریکہ 11 March, 2006 | آس پاس ایران: سلامتی کونسل کے حوالے08 March, 2006 | آس پاس ایران، سلامتی کونسل کی’میٹنگ‘15 March, 2006 | آس پاس ایران: انتہائی تیز رفتار تارپیڈو03 April, 2006 | آس پاس مذاکرات: برادعی ایران جائیں گے07 April, 2006 | آس پاس ایٹمی حملے کی امریکی تردید10 April, 2006 | آس پاس ’ایران پر ایٹمی حملہ زیر غور ہے‘11 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||