غزہ: 24 گھنٹے میں3 اسرائیلی حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی ٹھکانوں پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں تین حملوں میں ایک بچی سمیت چودہ افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیل نے تیسرا حملہ چند گھنٹے قبل غزہ میں واقع خان یونس کے علاقے میں مبینہ طور پر شدت پسندوں کے ایک تربیتی کیمپ پر کیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے کے ساتھ تین حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چودہ ہو چکی ہے۔ جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ فلسطینی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین ان کے بقول اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تشدد کو رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے گا۔ خان یونس میں کیے جانے والے فضائی حلمے سے پہلے غزہ شہر میں میزائل کے ذریعے الاقصٰی بریگیڈ کے دو ارکان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک کار میں سوار جا رہے تھے۔ جب کہ جمعہ کو جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل یہ حملہ رفاہ میں شدت پسندوں کے ایک مبینہ تربیتی کیمپ پر کیا تھا۔ اس حملے میں مزاحمتی کمیٹی کے ایک سینئر رکن کے ساتھ ان کی پانچ سالہ بیٹی بھی ہلاک ہوئی ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران جو راکٹ فائر کیے گئے ان کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ ہفتے فلسطین میں حماس حکومت کی حلف برداری کے بعد اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے یہ شدید ترین حملے ہیں۔ جمعہ کے حملے کی اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ مصر کی سرحد کے ساتھ ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تربیتی کیمپ سے نکل رہی تھی۔ | اسی بارے میں یہودی بستی پر حملہ، چار ہلاک31 March, 2006 | آس پاس اولمرت: انتخابی کامیابی کا دعویٰ 29 March, 2006 | آس پاس غزہ جھڑپوں میں سات زخمی20 March, 2006 | آس پاس غزہ کے تجارتی رستے بھی بند18 March, 2006 | آس پاس سادات اسرائیلی تحویل میں14 March, 2006 | آس پاس غزہ: دو بچوں سمیت 5 ہلاک07 March, 2006 | آس پاس سرحد کیلیے یکطرفہ انخلاء: اسرائیل05 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||