ترکی: خودکش حملہ آور خاتون ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترک پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کےشمال مشرقی شہر اوردو میں ایک خاتون خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تاہم اس واقعہ میں صرف وہ خود ہلاک ہوئیں اور ان کا ایک مبینہ ساتھی زخمی ہو گیا۔ حکام کا خیال ہے کہ ایک مسجد کے قریب ہونے والا یہ دھماکہ مقررہ وقت سے پہلے ہی اس وقت ہوا جب بمبار بم تیار کر رہیں تھی۔ ایک اور واقعے میں جنوب مشرقی ترکی کے کرد شہر دیار بکیر میں ایک بچے سمیت تین افراد ایک دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے استنبول میں مختلف مقامات سے کردستان ورکر پارٹی کے گیارہ کارکنوں کوگرفتار کر کے ان سے آٹھ کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ ترکی میں ہونے والے یہ دھماکے ترک سکیورٹی افواج اور کردستان ورکر پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جاری جھڑپوں اور دھماکوں کا تسلسل تصور کیے جا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ترکی بم دھماکہ، دو ہلاک04 August, 2005 | آس پاس سعودیہ میں حملے اُسامہ کے حکم پر 01 August, 2005 | آس پاس ترکی کے متنازعہ قانون میں ’ترمیم‘29 December, 2005 | آس پاس ترک وزیر اعظم کا یورپ سے شکوہ17 December, 2005 | آس پاس قومی تضحیک: سماعت رُک گئی16 December, 2005 | آس پاس ترکی میں حجاب پر پابندی کی تائید 10 November, 2005 | آس پاس ترکی کے حامی اور مخالف کون کون؟03 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||