ترکی بم دھماکہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کے شہر استنبول میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے کچھ منٹ بعد ہوا۔ دھماکے کی تفصیل ابھی واضح نہیں ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا لیکن ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکہ ایک کچرے دان میں ہوا۔ امدادی کارکن بہت جلد موقع پر پہنچ گئے اور وہاں کی ناکہ بندی کر دی۔ دو سال پہلے استنبول میں برطانوی قونصل خانے، ایک یہودی عبادت گاہ اور ایک برطانوی بینک کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||