استنبول میں دھماکہ، دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول شہر کے رہائشی علاقے میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ خبروں کے مطابق دھماکہ کے مقام کی طرف کئی ایمبولنسوں کو جاتے ہوئے دکھا گیا ہے۔ اس سے قبل انقرہ میں واقع ہلٹن ہوٹل کے باہر پارسل بم کا ایک چھوٹا دھماکہ ہوا تھا۔ امریکی صدر بش سینچر کی رات اس ہوٹل میں قیام کرنے والے ہیں۔ وہ نیٹو کے سربراہ اجلاس میں شریک ہونے ترکی جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||