لیبر قانون: شیراک کا منصوبہ مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس میں ٹریڈ یونین رہنماؤں نے صدر شیراک کی طرف سے نئے لیبر قانون پر دستخط کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ نئے لیبر قانون کے خلاف اپنے احتجاج کو آگے بڑھائیں گے اور اگلے ہفتے احتجاج کا سلسلہ پھر شروع کیا جائے گا۔ ٹریڈ یونین اور طالبعلم رہنماؤں کا یہ ردِ عمل صدر ژاک شیراک کے اس فیصلے کے بعد سامنا آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس متنازعہ قانون پر دستخط کریں گے۔ مظاہرین اس نئے قانون کے خلاف آواز اٹھارہے تھے جس کے تحت چھبیس سال سے کم عمر کے ملازمین کو ملنے والے دو سالہ کنٹریکٹ بغیر وجہ بتائے ختم کیے جاسکتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق حالیہ برسوں میں فرانس کی معیشت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں روزگار کے مواقع کم ہیں اور حکومتی رہنما معیشت میں بہتری لانے کے لیے مختلف پالیسیوں پر غور کرتے رہے ہیں۔ صدر ژاک شیراک نے جمعہ کےروز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس میں چند تبدیلیاں کریں گے۔ صدر شیراک نے کہا کہ نئے قانون میں چھبیس سال سے کم عمر لوگ جن کی سروس ایک سال ہوگی کو بغیر وجہ بتائے نکالا جا سکے گا۔ موجودہ قانون کے مطابق ایسے ملازمین کو جن کی عمر چھبیس سال سے کم ہے اور ان کی ملازمت کا کنٹریکٹ دو سال کا ہے کو بغیر وجہ بتائے نکالا جا سکے گا۔ صدر یاک شیراک نے کہا وہ دو سال کی مدت کو ایک سال میں تبدیل کر دیں گے اور اس کے علاوہ آجر کو ملازمت سے برخواست کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی۔ ٹریڈ یونین اور طالبعلم رہنماؤں نے ژاک شیراک کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے لیکن کسی غیر خوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پیرس میں بی بی سی کے نمائندے کیرولین وائٹ کے مطابق صدر شیراک سب کا دل جیتنے کی کوشش میں کسی کا دل بھی نہیں جیت سکے۔ | اسی بارے میں فرانس میں مظاہرے، سینکڑوں گرفتار23 March, 2006 | آس پاس فرانس میں کرفیو اور ایمرجنسی 08 November, 2005 | آس پاس فرانس کی صورتِ حال اچانک خراب نہیں ہوئی13 November, 2005 | آس پاس فرانسیسی اخباروں پر عدالتی کارروائی11 February, 2006 | آس پاس نئے لیبر قوانین، فرانس میں مظاہرے17 March, 2006 | آس پاس ’فرانس میں تارکین وطن کا لحاظ کریں‘03 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||