BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 November, 2005, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانس میں کرفیو اور ایمرجنسی
تشدد کے واقعات پیر کی شب بھی پیش آئے
تشدد کے واقعات پیر کی شب بھی پیش آئے
فرانسیسی کابینہ تشدد ختم کرنے کے لیے کرفیو اور ایمرجنسی کا اختیار مقامی حکام کو دے دیا ہے۔

لگ بھگ دو ہفتے سے جاری فسادات پر قابو پانے کے لیے فرانسیسی وزیراعظم ڈومنِک دی ولیپاں نے پیرس اور دیگر شہروں میں کرفیو کے نفاد کا عندیہ دیا تھا۔

جاری فسادات کے دوران پیرس کے مضافات اور دیگری فرانسیسی شہروں میں دکانوں، اسکولوں، فیکٹریوں اور ہزاروں کاروں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ یہ فسادات ان علاقوں میں ہوئے جہاں نسلاً غیرفرانسیسی تارکین وطن رہتے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد فرانسیسی وزیر داخلہ نکولاس سرکوزی نے کہا کہ ہنگاموں کی صورت میں مقامی حکام جہاں ضروری سمجھیں گے کرفیو نافذ کر سکیں گے تا کہ ہنگاموں پر فوری قابو پایا جا سکے۔

اس کے علاوہ پولیس کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے وہ ہتھیار جمع کرنے یا رکھے جانے کے شک کی بنیاد پر جہاں بھی ضروری سمجھے چھاپے مار سکتی ہے۔

پولیس کو متاثرہ علاقوں میں مزید پندرہ سو کی نفری دی گئی ہے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ خود حکومت پختہ عزمی، تحمل اور میانہ روی کی پالیسی پر قائم رہے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگاموں کی بارہویں رات قدرے خاموش گزری لیکن اب تک ایک ہزار گاڑیاں جلائی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ تعداد چودہ سو سے زائد بتائی گئی تھی۔

ان ہنگاموں نے اب تک پیرس کے نواح میں واقع ڈیڑھ درجن سے زائد قصبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا تھا۔

ہنگامے اس وقت شروع ہوئے جب شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے دو نوجوان پولیس سے بچنے کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد