بحرین: کشتی ڈوبنے سے اڑتالیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بحرین کے ساحل کے قریب سیاحوں سے بھری ایک کشتی کے ڈوبنے سے کم از کم اڑتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کشتی میں کم از کم ایک سو پچاس افراد سوار تھے۔ آخری خبریں آنے تک پچاس سے زائد افراد کو بچائے جانے کی تصدیق ہو سکی ہے۔ بدقسمت کشتی کو یہ حادثہ ساحل سے ایک میل دور پیش آیا۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان طارق حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی تک چوالیس لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشتی میں کئی ممالک کے لوگ تھے اور وہ سب کشتی پر ہونے والی ایک ڈنر پارٹی میں شرکت کر رہے تھے۔ بحرین کی کوسٹ گارڈ کے سربراہ کرنل یوسف الغاسم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق نو بجر پینتالیس منٹ پر پیش آیا جب سیاحوں سے بھری کشتی ساحل کے قریب ہی سمندر میں ڈوب گئی۔
کوسٹ گارڈ ایک کارکن عبدالعزیز نے بی بی سی کو بتایا کہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ کئی دیگر افراد کو زندہ بچایا جا سکے گا۔ بی بی سی کے وسطیٰ ایشیا کے نامہ نگار جون لین کے مطابق امریکی نیوی ڈوبنے والوں کو بچانے کے لیئے بحرینی کوسٹ گارڈ کی مدد کر رہی ہے۔ امریکی نیوی کے ہیلی کاپٹر، چھوٹی کشتیاں اور ماہر تیراک اس آپریشن میں شامل ہیں۔ امریکی نیوی کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی ایک روایتی عرب ڈھو تھی جس میں لوگ شام کے وقت تفریح کے لیئے سیر کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں کم از کم پچیس برطانوی سوار تھے جن کے زندہ یا مردہ ہونے کی ابھی اطلاع نہیں ملی۔ | اسی بارے میں کشتی الٹ گئی، 1400 مسافر لاپتہ03 February, 2006 | آس پاس لاپتہ مسافروں کی پھر سے تلاش 05 February, 2006 | آس پاس محمد احمد کا خاندان ’لا پتہ‘ ہے06 February, 2006 | آس پاس بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے25 ہلاک08 November, 2005 | آس پاس کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک03 October, 2005 | آس پاس کشتی ڈوبنے سے111 افراد ہلاک20 February, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||