کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو یارک سے تین سو کلو میٹر دور لیک جورج میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے اس پر سوار اکیس سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات پر تحقیق کر رہی ہے کہ کشتی قریبی سے گزرنے والی گروز جہاز کی وجہ الٹ گئی تھی۔ کشتی پر کل انچاس لوگ سوار تھے جن میں اکثریت کا تعلق کینڈا سے تھا۔کشتی میں سوار اکثریت بوڑھے سیاحوں کی تھی جن میں سے کئی ویل چیر پر سفر کرتے ہیں۔ وارن کاونٹی کے شیرف نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی کا کپتان بچ گیا ہے۔شیرف نے کہا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ کشتی قریب سے گزرنے والے گروز کے دباؤ کی وجہ سے الٹ گئی تھی۔ کشتی کو حادثہ نیویارک ریاست کے دارالحکومت البانی سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے مسافروں نے حادثے کے وقت لائف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||