کشتی الٹ گئی، 1400 مسافر لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بحیرۂ احمر میں مصر کی ایک فیری ڈوب گئی ہے جس میں چودہ سو افراد سوار تھے۔ حکومتی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ سطح آب پر کئی لاشیں دیکھی گئی۔ لائف بوٹس بچ جانے والوں کی تلاش میں ہیں۔ سعودی عرب سے مصر جانے والی یہ فیری جمعرات کے روز سعودی بندرگاہ دوبہ چھوڑنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔ بہت سے مسافروں کا تعلق مصر سے تھا جو سعودی عرب میں ملازمت کرتے تھے۔ فیری پر کچھ حجاج بھی سوار تھے۔ فیری سے آخری مرتبہ دوبہ کی بندرگاہ سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر رابط ہوا تھا۔ فیری پر سوار مسافر اور عملے کے ارکان کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور امدادی کشتیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی کشتیوں نے سو کے قریب مسافروں کو بچا لیا ہے جبکہ پندرہ کے قریب لاشیں بھی سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔ | اسی بارے میں بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے سے25 ہلاک08 November, 2005 | آس پاس مردہ وہیل کا تجزیہ کیا جائے گا22 January, 2006 | آس پاس وہیل کا سانحہ، اوپر سے جرمانہ بھی23 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||