جلباب کے خلاف فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ایوان بالا یا دارالامراء نے ایک طلبہ کو سکول میں جلباب نہ پہننے کے بارے میں اپیل کی سماعت کے بعد متفقہ طور پر سکول کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سے قبل ایک اپیل کورٹ نے اس معاملہ پر ڈینبگ ہائی سکول کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ سکول میں جلباب نہ پہننے کی اجازت دینے سے سکول نے شبینہ بیگم کی مذہبی آزادی کے حق کی نفی کی ہے۔ اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سکول کی انتظامیہ نے برطانیہ کے دارالامراء سے رجوع کیا تھا جس نے بدھ کے روز اپیل کورٹ کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے سکول کے مؤقف کو تسلیم کرلیا ہے۔ اس فیصلے میں دارالامراء نے کہا کہ لوٹن میں واقع اس سکول کی انتظامیہ نے طلباء اور طالبات کے لیے یونیفارم کا انتخاب کرنے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا ہے اور اس میں مسلمان طلباء اور طالبات کے مذہبی عقائدکا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفارم کے انتخاب میں وضع کیئے گئے رہنما اصول باقی مسلمانوں کے لیے قابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا شبینہ بیگم نے جس سکول کا انتخاب کیا ہے اس کی سکول کی انتظامیہ نے طلباء اور طالبات کے والدین کو سکول کے یونیفارم کےاصولوں سے خصوصی طور پر آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شبینہ بیگم کے مذہبی آزادی کے حق پر کوئی زد نہیں آتی کیونکہ شبینہ نے ایک ایسے سکول کا انتخاب کیا تھا جس کی یونیفارم کے بارے میں ایک خاص پالیسی تھی۔ | اسی بارے میں امریکہ میں سر ڈھانپنے پر تنازعہ31 March, 2004 | صفحۂ اول حجاب پر پابندی: بل منظور ہوگیا10 February, 2004 | صفحۂ اول ’حجاب جبر کی علامت نہیں ہے‘12 July, 2004 | صفحۂ اول مسلمانوں کی حجاب کے حق میں مہم12 July, 2004 | صفحۂ اول حجاب کی وجہ سے نوکری چھوڑنی پڑی12 January, 2005 | صفحۂ اول پگڑی: سکھوں کا احتجاج21 February, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||