سعودی عرب میں لیبر قوانین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں13 اپریل سے نئے لیبر قوانین کا اجراء ہو رہا ہے اور جہاں دوسری تبدیلیاں متوقع ہیں وہیں 60 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 55 سال سے زائد عمر کی عورتوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں ہو پائے گی۔ اس خبر سے سعودی عرب میں برسوں سے مقیم بڑی عمر کے تارکین وطن میں پریشانی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن میں سے اکثر نے عمر کا ایک طویل عرصہ یہیں گزارا ہے اور اس عمر میں جبکہ اب بھی ان کے کاندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ ہے انکے لیے یہاں سے جانے کا تصور بھی محال ہے۔ اگر اس حکم پر سختی سے عملدرآمد ہوتا ہے تو اس سے برصغیر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد متاثرہو سکتے ہیں۔ یہ نئےقوانین اس امید پر بنائے گئے ہیں کہ اس سے بیروزگار سعودی نوجوانوں کیلیے روزگار کے نئےدروازے کھلیں گے۔ خوشحال سعودی عرب میں سعودی شہریوں میں بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور بعض غیر سرکاری اداروں کے مطابق یہاں بیروزگاری کی شرح 20 سے 30 فیصد تک ہے۔ حکومت کا البتہ اصرار ہے کے یہ شرح 10 فیصد سے کچھ نیچے ہی ہے۔ ابھی یہ ظاہر نہیں کہ نئے قوانین پر عملدرآمد میں کتنی سختی برتی جاتی ہے۔ اس طرح کے بعض پہلے اعلانات پر داخلی دباؤ کی بناء حکومت نے اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس اقدام سے بھی بعض بڑے نجی اداروں کیلیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اور اس لیے اس پر بھی ردعمل ہو سکتا ہے۔ جب لیبر قوانین میں ان تبدیلیوں کی ابتدائی اطلاعات آئی تھیں تو سعودی وزیر محنت غازی القصیبی کا کہنا تھا کہ کہ نئےقانون کا اطلاق صرف ان پر ہو گا جو نئے آئیں گے اور مملکت میں پہلے سے موجود تارکین وطن پر ان قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا لیکن ابھی صورتِ حال واضح نہیں ہے۔ | اسی بارے میں فرانس کی سعودی ٹھیکوں پر نظر07 March, 2006 | آس پاس فرانس سعودیہ سے تعاون چاہتا ہے04 March, 2006 | آس پاس ابقیق حملہ: ’القاعدہ کا منصوبہ ہے‘25 February, 2006 | آس پاس ابقیق آئل ریفائنری: ’خودکش حملہ‘24 February, 2006 | آس پاس عورتوں کو میچ دیکھنے کی اجازت19 January, 2006 | آس پاس مغرب بھی ذمہ دار ہے: سعود الفیصل16 January, 2006 | آس پاس ہلاک شدگان میں 35 پاکستانی13 January, 2006 | آس پاس حادثے کے لیے حاجی ذمہ دار: شاہ عبداللہ13 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||