ابقیق آئل ریفائنری: ’خودکش حملہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل صاف کرنے کے کارخانے پر مبینہ طور پر ایک خودکش حملہ ہوا ہے۔ سعودی ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق ملک کے مشرق میں واقع اس آئل ریفائنری پر حملے میں دو کاریں استعمال کی گئیں اور ان کاروں میں سوار افراد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل ٹی وی چینل نے عینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی تھی کہ انہوں دھماکے اور گولیوں کی آواز سنی ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار کو ن ہے تاہم اسلامی شدت پسند کئی برس سے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بقیق میں واقع آئل ریفائنری دنیا کی چند بڑی ریفائنریوں میں سے ایک ہے۔ | اسی بارے میں سعودی عرب، مسلح جھڑپ30 August, 2005 | صفحۂ اول سعودی بادشاہ کے لیے بڑا چیلنج06 August, 2005 | آس پاس المقرن کی لاش ٹیلی وژن پر19 June, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||