عورتوں کو میچ دیکھنے کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کی حکومت نے سویڈن کی فٹبال ٹیم کے خلاف سعودی ٹیم کے میچ کے دوران عورت تماشائیوں کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی عرب نے پہلے عورتوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سویڈن میں ایک شور برپا ہو گیا اور سویڈن کی حکومت نے اس معاملے میں مداخلت کرنا مناسب سمجھا۔ سعودی میں سویڈن کی سفارت کاروں نے سعودی حکومت کے اہلکاروں سے مل کراپنی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا ۔ سویڈن دنیا میں عورتوں کو حقوق کے مسئلے پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ حساس ہے ۔ سویڈن کی پارلیمنٹ میں عورتوں کا تناسب پینتالیس فیصد ہے جو دنیا میں سب زیادہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے بعد اب سویڈش اور سعودی خواتین کو گروانڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ فٹ بال میچ کو جو ریاض کے ایک گروانڈ میں ہونا تھا، تبدیل کر کے ایک اور گراونڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ | اسی بارے میں سعودی عرب:شراب کی فیکٹریاں برآمد18 September, 2005 | آس پاس زبردستی کی شادی کے خلاف فتویٰ13 April, 2005 | آس پاس مذہبی پابندیوں پرامریکی ’غصہ‘16 September, 2004 | آس پاس سعودی عرب کی ’سزا‘ میں تاخیر01 October, 2005 | آس پاس سعودیہ : قدامت پسندوں کی فتح24 April, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||