سعودی عرب کی ’سزا‘ میں تاخیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو وہاں رہنے والوں کو مکمل مذہبی آزادیاں نہ دینے پر ابھی کسی بھی قسم کی سزا نہیں دے رہا ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو جو کہ تیل پیدا کرنے والا ایک اہم ملک اور دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا امریکی حلیف ہے مزید چھ ماہ دے رہا ہے کہ وہ مذہبی اقلیتوں کے بارے میں اپنا ریکارڈ بہتر بنا لے۔ گزشتہ سال وزارتِ خارجہ نے ریاض پر شدید تنقید کی تھی کہ وہاں اسلام کے سرکاری ورژن کے علاوہ کسی بھی دوسرے مذہب کو برداشت نہیں کیا جا رہا۔ امریکی قانون کے تحت ایسے ممالک پر اقتصادی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ دریں اثناء امریکہ نے مذہبی آزادی کے قانون کے تحت اریٹریا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت اب مشرقی افریقہ کے اس ملک کو اسلحہ درآمد نہیں کیا جائے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||