سعودیہ : قدامت پسندوں کی فتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں مقامی کونسلوں کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں قدامت پسندوں مولویوں کے حمایتوں نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہیں۔ مقامی کونسلوں کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جدہ اور مدینہ کی تمام سات نشتیں ان امیدواروں نے جیت لیں ہیں جن کو قدامت پسند مولویوں کی حمایت حاصل تھی۔ ان انتخابات میں لبرل امیدواروں کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے جبکہ عورتوں کو ان انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھیں۔ عرب تجزیہ نگاروں کے مطابق سعودی عرب میں ہونے مقامی کونسلوں کے انتخابات ملک میں پارلیمانی انتخابات کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ مقامی کونسلوں کے نصف ارکان منتخب ہوں گے جبکہ نصف کو نامزد کیا جائے گا جبکہ ان انتخابات میں عورتوں کوحصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||