سعودی عرب: اہم شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ منگل کو ریاض میں ہونے والے مقابلے جو تین شدت پسند ہلاک کیے گئے ہیں ان میں ایک القاعدہ کا اہم شدت پسند بھی شامل تھا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے اس شدت پسند کا نام عبدالمجید بن محمد عبداللہ بتایا ہے۔ عبدالمجید بن محمد عبداللہ المنایا کا شمار القاعدہ کے چھبیس انتہائی مطلوب افراد میں کیا جاتا تھا۔ اگر المنایا کی ہلاکت کے بارے میں جاری کیا جانے والا بیان درست ہے تو اب گیارہ ایسے افراد اب بھی انتہائی مطلوب قرار دیے جاتے ہیں۔ منگل کی کارروائی کے بارے میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مشتبہ عمارت پر چھاپہ مارا تھا جب ان کا شدت پسندوں سے مقابلہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک شدت پسند گرفتار بھی کیا گیا تھا اور کچھ سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||