خانہ جنگی شروع ہوچکی ہے: علاوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق نے سابق وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ عراق میں خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ’ ہم خانہ جنگی کی حالت میں ہیں اور عراق بھر میں روز پچاس سے ساٹھ شہری مارے جا رہے ہیں اور اگر یہ خانہ جنگی نہیں تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ خانہ جنگی کیا ہوتی ہے‘۔ بی بی سی کو ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ عراق میں خانہ جنگی سے انکار کرتے آ رہے ہیں لیکن عراق میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کو اور کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ریڈ نے ہفتے کو کہا تھا کہ ’دہشت گرد‘ عراق کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ نہ ہی اب خانہ جنگی ہے اور نہ ہی فوری طور پر اس کا خطرہ موجود ہے‘۔ تاہم ایاد علاوی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ’ اگرچہ عراق ایک سیاسی تصفیے کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم اب بھی عراق کی مشکلات کوگھٹا کر بیان کرنا ایک غلطی ہوگی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی ملک میں سیاسی خلا کی نشاندہی کر دی تھی اور مزاحمت کاروں اورعراقی فوج سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا تھا۔ ایاد علاوی نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے کہ اتفاقِ رائے سے بننے والی ایک قومی حکومت اس وقت ملک کے مسائل کا فوری حل ثابت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں حالات ایک ایسی سمت جا رہے ہیں جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملک ٹوٹے گا تو فرقہ واریت پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ بائیس فروری کو سامرہ میں شیعہ مسلک کے مقدس مذہبی مقامات پر حملے کے بعد سے عراق میں فرقہ وارانہ فسادات نے زور پکڑ لیا ہے اور مبصرین کو خطرہ ہے کہ اب عراق پر خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔ | اسی بارے میں کربلا دھماکہ،سخت حفاظتی انتظامات 19 March, 2006 | آس پاس عراق کے تین مایوس کن سال18 March, 2006 | آس پاس دو امریکی ہلاک، چھ عراقی گرفتار18 March, 2006 | آس پاس امریکی عوام صبر سے کام لیں: بش18 March, 2006 | آس پاس ’آپریشن کئی دن جاری رہ سکتا ہے‘17 March, 2006 | آس پاس عراقی بحران اور پارلیمان کا اجلاس 16 March, 2006 | آس پاس عراق: متعدد دھماکے،66 ہلاک12 March, 2006 | صفحۂ اول عراق میں سنیوں کی مساجد بند 21 May, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||