دارالامراء کی سیٹ کے لیے رشوت؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی دارالامراء میں لیبر پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر چائی پیٹل نے گزشتہ سال پارٹی کو ایک اعشاریہ پانچ ملین پاؤنڈ بطور قرض کے دیئے تھے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر پیٹل جو بوڑھے لوگوں کے لیے قائم کئیر ہوم کے مالک بھی ہیں، لیبر پارٹی نے انہیں دارالامراء میں ایک رکن کی حیثیت سے نامزد کیا تھا۔ کہا جار ہا ہے کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم لارڈز کا نامزدگی کمیشن ڈاکٹر پیٹل کی بطور امیدوار نامزدگی کے حق میں نہیں ہے۔ اس بارے میں ڈاکٹر پیٹل کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ رقم درخواست پر بطور قرض لیبر پارٹی کو دی تھی لیکن اس کے بدلے ان کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ان تمام نکات کا جائزہ لے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ قرض کہیں بطور امیدوار نامزدگی پر اثر انداز ہونے کی لیے تو نہیں دیا گیا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ قرض ابھی تک واجب الادا ہے اور اسے کمرشل ریٹ پر لیا گیا تھا۔ ڈاکٹر پیٹل نے اس کے علاوہ ایک لاکھ پونڈ کی رقم بھی لیبر پارٹی کو دی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر غصہ ہے کہ کمیشن نے ان کی نامزدگی کو ظاہر کردیا۔ انہوں نے اس بارے میں شفافیت برتنے کی اپیل کی۔ قرض کی رقم کے دیئے جانے کے دو ماہ بعد 10 ڈاؤنگ سٹریٹ نے ان کا نام لیبر پارٹی کے بطور دارلامرا کے امیدوار کے جمع کروایا تھا۔ ڈاکٹر پیٹل کا کہنا ہے کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ یہ رقم ان کے لیے اس قسم کی تنقید کا باعث بنے گی تو وہ لیبر پارٹی کو رقم کبھی نہیں دیتے۔ لیبر پارٹی کے ڈونر کو جنرل میڈیکل کونسل نے گزشتہ سال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیاتھا۔ ڈاکٹر پیٹل پر ایک کئیر ہوم میں داخل بوڑھے افراد سے مبینہ طور پر بد سلوکی کے الزامات بھی لگائے گئے لیکن دوران سماعت ان کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے پر خارج کردیا گیا اور انہیں پروفیشنل بد سلوکی کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ حالیہ رپورٹوں کےمطابق کمیشن نے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر پیٹل کا نام واپس لے لیں۔ | اسی بارے میں برطانیہ: ابوقتادہ سمیت دس گرفتار11 August, 2005 | آس پاس برطانیہ بدر کرنے کے نئے قوائد24 August, 2005 | آس پاس برطانیہ: قحبہ خانوں کی اجازت کا امکان17 January, 2006 | آس پاس برطانیہ :بی این پی کے رہنما بری03 February, 2006 | آس پاس برطانیہ جنوبی عراق سے فوج نکالے:ایران17 February, 2006 | آس پاس برطانیہ: نسلی مباحثوں میں شدت26 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||