برطانیہ جنوبی عراق سے فوج نکالے:ایران | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے برطانیہ سے کہا ہے کہ عراق میں تعینات اپنے فوجیوں کو جنوبی عراق سے نکال لے۔ ایران کے وزیر خارجہ منہوچر متقی نے لبنان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی عراق میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے کہا کہ ایران اس طرح کے مطالبے کر کے اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایرانی حکام برطانوی فوجیوں پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ اس کے ایجنٹ خوزستان میں نسلی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب عراق میں برطانوی فوجیوں کی طرف سے عراقی نوجوانوں پر تشدد کے الزامات کی تحقیق ہو رہی ہے۔ برطانیہ کے فوجیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2003 میں احتجاج کرنے والے عراقی نوجوانوں پر تشدد کیا تھا۔ | اسی بارے میں ایران: حملوں کا الزام برطانیہ پر25 January, 2006 | آس پاس اسرائیل کو یہاں سے ہٹائیں: ایران08 December, 2005 | آس پاس اظہارِ آزادی کا امتحان: نئے کارٹون08 February, 2006 | آس پاس عراق: ہمسائے تعاون نہیں کر رہے04 July, 2004 | آس پاس ’ویڈیو سے باہمی اعتماد کم ہوا ہے‘13 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||