BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 March, 2006, 02:03 GMT 07:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی حکومت معاوضے پر رضامند
نیو یارک پولیس
گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکہ میں درجنوں مسلمانوں کو دہشت گردی سے روابط کے شبہ میں گرفتار کیا گیا
امریکی حکومت پہلی بار اس بات پر رضامند ہوئی ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملے کے سلسلے میں کسی کو بلاوجہ گرفتار کرنے پر اسے ہرجانہ دیا جائے۔

ایک مصری شہری اِیھاب المغربی کے دائر کردہ مقدمے کا تصفیہ کرنے کے لیئے امریکہ نے انہیں تین لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کی پیش کش کی ہے۔

اس معاوضے پر رضامندی کے کاغزات بروکلِن کی ایک عدالت میں پیر کے روز دائر کیے گئے۔ ان کو اب ایک وفاقی جج کو منطور کرنا ہوگا۔

ایھاب المغربی دس سال سے امریکہ میں مقیم تھے اور گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایک سال کے بعد ان کو الزامات سے بری کرکے ملک بدر کردیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس ایک سال میں ان کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں لیکن امریکی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔ امریکی

حکومت نے کسی طرح کی جواب دہی یا سرکاری افسروں کی غلطی کو بھی قبول نہیں کیا ہے۔

یہ مقدمہ امریکی حکومت کے خلاف ایھاب المغربی اور ایک پاکستانی شہری جاوید اقبال نے اگست سنہ دو ہزار چار میں درج کیا تھا۔ جاوید اقبال یہ مقدمہ اب تک لڑ رہے ہیں۔

مقمدے میں امریکہ کے سابق اٹرنی جنرل جان ایشکرافٹ اور دیگر حکومتی اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کے حقوق پامال کرنے کی باقاعدہ سازش کی تھی۔

پچھلے سال ایک وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ جان ایشکرافٹ اس مقمدمے میں پیش ہوں اور سوالات کا جواب دیں لیکن حکومت نے اس فیصلے کے خلاف یہ کہہ کر اپیل کی تھی کہ حکوت کے اعلی اہلکاروں کو قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے قانونی تحفظ درکار ہے اور انہیں ایسی کارروائی میں مستثنیٰ ہونا چاہیے۔

امریکہ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد تقریباً ستر مسلمان مردوں کو بے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے بنیاد الزامات کی بناء پر حراست میں لیا گیا۔

تین برس بعد دنیا زیادہ غیر محفوظ ہے؟آپ کی رائےستمبرگیا رہ اور آپ
کیا اب دنیا زیادہ غیر محفوظ ہے؟آپ کی رائے
صدر بشصدر بش
دہشتگردی کے خلاف جنگ پر زور
اسی بارے میں
تیرے گھر کے سامنے۔۔۔
26 July, 2004 | فن فنکار
سعودی حکومت کے خلاف دعویٰ
11 September, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد