BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 March, 2006, 10:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد میں تین دھماکے، 26 ہلاک
عراق
منگل کو مختلف واقعات میں 60 افراد ہلاک ہوئے
عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکوں ہوئے ہیں جن میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

امریکہ کے ملٹری انٹیلجنس چیف نے خبردار کیا ہے کہ تشدد کی اس تازہ لہر سے ملک پر بہت گہرا اثر پڑے گا۔

تین میں سے ایک بم دھماکہ شہر کے مشرقی حصے جدیدہ کے علاقےمیں واقع ایک چیک پوسٹ پر ہوا جس میں بیس افراد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ چیک پوسٹ منگل کو ہونے والے بم دھماکوں کے مقام میں سے ایک کے قریب ہے۔

منگل کو بغداد کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہر میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

اس دھماکے کے ایک گھنٹے کے بعد ہی شہر کے مرکزمیں واقع ایک مارکیٹ میں کھڑی کار میں ایک اور بم دھماک ہوا جس میں تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بم اس علاقے میں گشت پر معمور پولیس کے دستے کو ہلاک کرنےکے لیے نصب کیا گیا تھا۔ تیسرا دھماکہ شہر کے مشرقی حصے میں ہوا تاہم اس میں کسی جانی تقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

منگل کو بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دار شہر کے مردہ خانے سے لاشیں حاصل کرنے کے لیے آ رہے تھے۔

حکام کےشہر میں دن کے وقت لگائے جانے والے کرفیو کےاٹھانے کے بعد سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو سانحۂ سامرہ کے بعد بغداد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔

عراق میں اقوام متحدہ کے سفیر امیر شیخ صومادی کا کہنا ہے کہ صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

امریکہ کے ملٹری انٹیلجنس چیف لیفٹینٹ جنرل مائیکل میئرز نےواشنگٹن میں سینٹ کی آرمڈ کمیٹی کو بتایا کہ ’میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہم اس وقت انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں‘۔

بغداد میں ریت کا خوفناک طوفانبغداد لال ہو گیا
بغداد میں ریت کا طوفان کیمرے کی آنکھ سے
فائل فوٹوجلوس پر حملہ
بغداد میں برسی کے جلوس پر حملہ: ویڈیو رپورٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد