BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 February, 2006, 19:52 GMT 00:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کا جوہری پروگرام ’فوجی‘ ہے

چند روز پہلے ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی تھی
فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پرگرام خفیہ فوجی پرگرام ہے اور اسے اس پرگرام سے دستبردار ہونا ہوگا

فرانس کے وزیرخارجہ فلپ دوستے بلزے کی آج کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ ایران کو سفارتی طور پر آمادہ کرنے کی کوششیں اب ختم ہوگئی ہیں۔

مسٹر بلزے نے کہا کہ پر امن مقاصد کے لۓ جوہری پرگرام کا مقصد کچھ معنی نہیں رکھتا۔’میرے خیال میں ایران کا یہ خفیہ فوجی جوہری پرگرام ہے‘۔

فرانس نے برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ مل کر تہران کو اپنے پروگرام سے دستبردار ہونے کی کئی بار کوشش کی مگر یورپ کہتا ہے کہ اسے اس معاملے کو آگے لینے کی ہمت نہیں ہے ۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کے اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے جوہری امور کے مذاکرات کار علی لاريجانی نے مشورہ دیا ہے کہ فرانس کو معاملہ الجھانے کے بجائے سلجھانا چاہیے ۔

علی لاريجانی نے کہا’فرانسیسی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد میں انہیں مشورہ دیناچاہتا ہوں کہ وہ سفارتی زبان استعمال کریں نہ کہ کشیدگی پھیلایں۔ ہمیں اب بھی ان کی بات سمجھ نہیں آئی ہے مگر میں ان سے گزارش کروں گا کہ وہ ایران کے جوہری معاملے کو مناسب طریقے سے حل کریں‘۔

فرانس کا کہنا کہ ایران کے معاملے پر اب صرف یورپی ممالک ہی متحد نہیں ہیں بلکہ روس اور چین نے بھی ایران کو سلامتی کونسل میں اٹھانے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ پر مارچ میں بحث ہوگی مگر اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ سلامتی کونسل میں چین اور روس ایران کے خلاف سخت پابندی عائد کرنے پر رضامندی ظاہر کریں گے۔

شاید اس بات کے پیش نظر بش انتظامیہ نے ایران کے بارے میں اپنے رویے میں ذرا تبدیلی لائی ہے۔ امریکی وزیرِخارجہ کانڈولیزا رائس نے ایرانی منحرفین کی امداد کے لیۓ اور فارسی میں چوبیس گھنٹے جاری رہنے والی ٹی وی چینل کے لیۓ کانگریس سے پچھہتر ملین ڈالر کی اضافی رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

گو کہ رقم بڑی نہیں لیکن اشارہ واضح ہے کہ ایک تو ایرانی حکومت کو تنہا کرنا ہے اور ساتھ ہی ایرانی عوام کو اپنی طرف مائل کرنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد