سابق نیپالی وزیر اعظم جیل سے رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیپال کے سبکدوش ہونےوالے وزیر اعظم شیر بہادر دوبا کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی انسداد بدعنوانی کے اس ادارے کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد عمل میں آئی ہے جس نے ان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ گزشتہ فروری میں شاہ گیاندر کے حکمرانی سنبھالنے کے بعد شیر بہادر دوبا کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا اور جولائی میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پیر کو نیپال کی سپریم کورٹ نے شاہ کے قائم کردہ انسداد بدعنوانی کے ادارے کو غیر قانونی قرار دیا اور ساتھ ہی اس ادارے کے جاری کردہ تمام احکامات ختم ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا ’میں اپنی رہائی پر بہت خوش ہوں۔ یہ ایک جمہوری اقدام ہے۔ اب میں اپنے آپ کو ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیئے وقف کردوں گا‘۔ شیر بہادر دوبا کی سیاسی جماعت کانگریس ڈیموکریٹک پارٹی اپنے رہنما کی رہائی کو جمہوریت کی جیت اور شاہی حکمرانوں کی شکست قرار دے رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم کی رہائی پر ابھی تک حکومت کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ کھٹمنڈو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے لوکل انتخابات میں صرف بیس فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد یہ شاہ گیاندر کی دوسری بڑی شکست ہے۔ | اسی بارے میں بادشاہ ملک بدر یا مقدمہ13 February, 2006 | آس پاس نیپالیوں کااغواء، افغان پولیس سرگرم12 February, 2006 | آس پاس نیپال: انتخابات میں تشدد08 February, 2006 | انڈیا نیپال: ہڑتال سے زندگی مفلوج05 February, 2006 | آس پاس نیپال: سینکڑوں امیدوار دستبردار29 January, 2006 | آس پاس کٹھمنڈو: سینکڑوں مظاہرین گرفتار21 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||