BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 January, 2006, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز کی دوا سستی ہو جائے گی: کلنٹن
بل کلنٹن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے
کلنٹن کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے لاکھوں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے رفاہی ادارے ’کلنٹن فاؤنڈیشن‘نے دواساز کمپنیوں کے ساتھ ایک سودا طے کیا ہے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک میں ایڈز کی ادویات کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اس سے لاکھوں زندگیاں بچ سکیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ تو ابھی ان کی کوششوں کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔

اس سودے کے تحت ٹیسٹ کے اخراجات آدھے رہ جائیں گے جبکہ دوائیوں کی قیمتوں میں ایک تہائی کمی ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایڈز کے مرض میں چار کروڑ سے زیادہ لوگ مبتلا ہیں۔

کلنٹن فاؤنڈیشن اور چند چھوٹی دواساز کمپنیوں کے مابین طے پانے والے اس معاہدے سے اس سال کے آخر تک دس لاکھ مریضوں کو سستی دوائیں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

ایڈز کے مریضوں کے جسم بعض اوقات روایتی ادویات کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور اس صورت حال میں انہیں متبادل غیر روایتی ادویات دی جاتی ہیں جو بہت مہنگی ہیں۔ اس سودے میں دوسری قسم کی ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

بل کلنٹن نے کہا ہے کہ یہ سودا ’صحیح سمت میں ایک قدم ہے‘۔ تاہم ان کی خواہش ہے کہ دنیا کے بڑے دواساز ادارے بھی اس معاہدے میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس سال قیمتوں میں مزید کمی کے لیے مذاکرات کریں گے۔ اس سودے کا سب سے زیادہ فائدہ افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ اور مشرقی یورپ کے غریب ممالک کو ہو گا۔

سابق صدر نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹوں کو بھی مزید سستا کروانے، ان سہولتوں کا دائرہ کار وسیع کرنے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’ایڈز کے ساتھ کسی قسم کی بدنامی ہونے کی بات بہت پرانی ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ اب یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم اس سے منہ موڑے رکھیں اور وہ بھی یہ جانتے ہوئے کہ ایڈز کے نوے فیصد مریضوں کو معلوم ہی نہیں کہ انہیں ایڈز ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اب اس مرض کے متعلق آگہی میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے افریقی ملک لیسوتھو کی مثال دی جہاں بارہ سال سے کم عمر کے ہر بچے کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

کلنلٹن فاؤنڈیشن 2002 میں بنائی گئی تھی اور اس کا مقصد ایڈز کے مسئلے سے دوچار غریب ممالک کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔

انسدادِ ایڈز مہم بدلتا ہواسعودی عرب
انسدادِ ایڈز مہم اب سعودی عرب میں بھی
اسحاق رابین’مشن نامکمل ہے‘
اسحاق رابین کی برسی پر بِل کلنٹن کا خطاب
ایڈز کے یتیم بچے
ایڈز نے ڈیڑھ کرورڑ بچے یتیم کردیئے
کوفی عنانایڈز اب بھی بے قابو
کوفی عنان کہتے ہیں کہ ائڈز کے خلاف کوششیوں اب بھی نا کافی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد