BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 December, 2005, 00:33 GMT 05:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی تارکین وطن کی ووٹنگ شروع
انتخابی مہم
پندرہ ملکوں میں رہائش پذیر تقریباً ڈیڑھ کروڑ عراقی جمعرات تک ووٹ ڈالیں گے
بیرون ملک مقیم عراقیوں نے عام انتخابات میں رائے دہی کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیے ہیں۔ عراق میں عام انتخابات جمعرات پندرہ دسمبر کو ہوں گے۔

ادھر عراق میں پولنگ سے صرف اڑتالیس گھنٹے پہلے ایک سرکردہ سنی عرب رہنما کو قتل کر دیا گیا ہے۔ عراقی فری پروگریسیو پارٹی کے رہنما مزھر الدلیمی کو مغربی عراق کے قصبے رمادی میں اپنی انتخابی مہم کے دوران قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک روز قبل عراقی ٹیلی ویژن پر عراقیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پولنگ میں بھرپور حصہ لیں۔

پندرہ ملکوں میں رہائش پذیر تقریباً ڈیڑھ کروڑ عراقی جمعرات تک اپنا ووٹ بھگتا سکتے ہیں۔ یہ عراقی آسٹریلیا، آسٹریا، کینیڈا، ڈینمارک، جرمنی، ایران، اردن، لبنان، نیدرلینڈ، سویڈن، شام، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں ووٹ ڈالیں گے۔

عراق میں عام انتخابات سے پہلے سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر پانچ روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

انڈیپنڈنٹ الیکٹورل کمیشن کے ترجمان فرید عیار کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کے ووٹ اہم ہیں۔

بیرون ملک ووٹنگ پروگرام کے چیئرمین حمدیہ الحسینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جنوری کے مقابلے میں اس بار تارکین وطن کی بڑی تعداد ووٹنگ میں حصہ لے گی۔

اسی بارے میں
مشتبہ دہشت گرد کی اپیل
07 December, 2005 | آس پاس
جہنم میں جاؤ: صدام حسین
07 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد