BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 December, 2005, 04:39 GMT 09:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خفیہ جیلیں، آربر کی تنقید ’مسترد‘
لوئیز آربر کینیڈا کے سپریم کورٹ کی ایک سابق جج ہیں
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن نے دہشت گردی مخالف امریکی جنگ میں اختیار کیے جانے والے طریقوں پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمِشنر لوئیز آربر کی تنقید ’مسترد‘ کی ہے۔

لوئیز آربر نے کہا تھا کہ امریکہ بیرون ملک خفیہ مقامات پر مشتبہ شدت پسندوں کی جو تفتیش کررہا ہے اس سے اس کی اخلاقی ساکھ متاثر ہوگی۔ آربر نے یہ بھی کہا کہ وہ ان خفیہ مقامات کا دورہ کرنا چاہیں گی۔

امریکی سفیر جان بولٹن نے کہا کہ صرف ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی بنا پر امریکی طریق کار کی تنقید کرنا لوئیز آربر جیسے عالمی سوِل سرونٹ کے لیے غیرمناسب اور غیراخلاقی ہے۔
جان بولٹن نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس نے پہلے ہی اس موضوع پر جواب دیدیا ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ رائیس نے کہا تھا کہ امریکی تفتیش کار امریکہ میں یا بیرون ملک پوچھ گچھ کے دوران اذیت نہ دینے کے بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں۔

آربر کینیڈا کے سپریم کورٹ کی ایک سابق جج ہیں۔ بدھ کے روز انہوں نے نیویارک میں نامہ نگاروں سے کہا کہ تفتیش کے دوران قیدیوں پر اذیت نہ ڈھانے کا بین الاقوامی قانون دہشت گردی مخالف جنگ کی نذر ہورہا ہے۔

انہوں نے ان رپورٹوں کی نشاندہی کی کہ امریکہ ایک پالیسی کے تحت مشتبہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے بیرون ملک بھیج رہا ہے اور قیدیوں کو خفیہ مقامات پر رکھا جارہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد