BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 December, 2005, 18:14 GMT 23:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نہ آنے کا نقصان صدام ہی کو ہے

صدام حسین
صدام نے کہا کہ وہ یہ اپنے خلاف ناروا رویے کی وجہ سے کر رہے ہیں
صدام حسین نے اپنی منگل کو دی جانے والی دھمکی پوری کر دکھائی اور بدھ کی صبح عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ اپنے خلاف ناروا رویے کی وجہ سے کر رہے ہیں جسے انہوں نے ’دہشت گردی‘ کہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ تین دنوں سے مناسب صفائی کی سہولتیں اور صاف کپڑے نہیں دیے گئے ہیں۔

مقدمے کے جج بدھ کی صبح وکلاء صفائی سے ملے تاکہ کوئی درمیان کا راستہ نکالا جا سکے اور مسئلے کو حل کیا جائے۔

لیکن صدام کے عدالت میں نہ آنے کا یہ مطلب نہیں ہو گا کہ مقدمہ رک جائے گا۔

عراقی قانون کے مطابق مدعا علیہ کی جسمانی موجودگی کے بغیر بھی مقدمہ جاری رہ سکتا ہے۔

اس طرح کی سہولیات بھی آسانی سے مہیا کی جا سکتی ہیں کہ صدام حسین کسی دوسرے کمرے سے مقدمے کی کارروائی دیکھیں۔

کمرۂ عدالت میں کئی کلوز سرکٹ کیمرے لگے ہوئے ہیں جن سے پوری دنیا میں تصاویر نشر کی جاتی ہیں۔

اس طرح صدام حسین کے لیے بھی ممکن ہو گا کہ اگر وہ چاہیں تو کارروائی میں مداخلت کر سکتے ہیں اور وہ بھی اس وقت اگر سینیئر جج رزگر محمد امین نے اس کی اجازت دی تو۔

یہ بھی ممکن ہے کہ سینیئر جج امریکی سیکیورٹی حکام کو کہیں کہ صدام اور دوسرے افراد کی حالت میں ذرا نرمی لائیں۔ اگرچہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

لیکن اس دن جب عدالت کے باہر پہرہ دینے والے ایک گارڈ کا بچہ اغوا کر لیا گیا ہو سکیورٹی میں دلچسپی سب سے زیادہ اہم رہے گی۔

اگر صدام عدالت میں نہیں آتے تو اس سے جج کی زندگی آسان ہو جائے گی لیکن اس سے صدام حسین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور نہ ہی وہ اپنے حمایتیوں اور نرم گوشہ رکھنے والوں کو مخاطب کر سکیں گے۔

ابتک بہت سے لوگوں ک یہ خیال تھا کہ صدام حسین نے عدالت میں اپنی حاضری کو کافی حد تک اپنے فائدے میں استعمال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیروکاروں کو پیغام دیا کہ وہ عراق کے خلاف جنگ جارری رکھیں، انہوں نے بارہا 2003 کے عراق پر اتحادیوں کے قبضے کی مذمت کی، اور انہوں نے ان پر مقدمہ چلانے والی عدالت کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے۔

اس بات کے بہت قوی امکانات ہیں کہ صدام ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر ہو جائیں گے کیونکہ اب تک کیمرہ ہی ان کا سب سے بڑا حمایتی رہا ہے۔

اسی بارے میں
صدام عدالت میں گرجتے رہے
28 November, 2005 | آس پاس
صدام: عدالت جانے سےانکار
07 December, 2005 | آس پاس
جہنم میں جاؤ: صدام حسین
07 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد