امام کی’توہین‘ پرصدام کی پٹائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معزول عراقی صدر صدام حسین کی حضرت امام حسین کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے پر عدالت میں پٹائی کر دی گئی۔ عراقی ٹی وی کے مطابق عدالت کے دو کلرکوں نے ’جابر حکمران کو کئی گھونسے مارے‘۔ اطلاعات کے مطابق سابق عراقی صدر پر اس وقت عدالت کے دو کلرکوں نے اس وقت حملہ کر دیا جب انہوں نے اپنے خلاف مقدمے کی پیروی کے دوران دو شیعہ اماموں، حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے بارے میں مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔ عراقی ٹی وی کے مطابق صدام حسین نے حضرت امام حسین اور ان کے بھائی حضرت عباس کے بارے کی شان میں جب نازیبا کلمات کہے تو عدالت کے دو کلرک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور نے صدام حسین پر حملہ کر دیا اور ان کو کئی مکے مارے۔ صدام حسین پر اپنے دور اقتدار میں شیعہ آبادی کے خلاف جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ صدام حسین کا مقدمے کے بارے میں موقف ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہے اور ان کے وکیلوں کا مطالبہ رہا ہے کہ ان کا مقدمہ ہیگ کی عالمی عدالت میں چلایا جائے۔ | اسی بارے میں ’صدام نے ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے‘07 September, 2005 | آس پاس ’صدام نے ہلاکتوں کا اعتراف کرلیا ہے‘07 September, 2005 | آس پاس صدام حسین: مقدمے کی تاریخ طے05 September, 2005 | آس پاس صدام حسین کیلیے نئے وکلاء کا تقرر04 September, 2005 | آس پاس اکتوبر: صدام کے خلاف مقدمہ 03 September, 2005 | آس پاس صدام کے وکلا کی ٹیم برطرف08 August, 2005 | آس پاس صدام کی تصویر والے فون کارڈ واپس29 July, 2005 | آس پاس شیعوں کے قتل عام کا پہلا مقدمہ17 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||